• اپریل 18, 2021

ملک بھر میں 3 ہزار 449 نئے مریض,کورونا نے مزید 40 افراد کی زندگی نگل لی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 91 ہزار 87 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 845 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196، اسلام آباد میں 536، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماسکو میں افغانستان میں قیام امن کیلئےمعاہدے پر اتفاق

Read Next

ائیر چیف مجاہد انور سبکدوش، ظہیر بابر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے