• ستمبر 23, 2021

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 102 اموات، 4934 نئے مریض

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195، سندھ میں 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، بلوچستان میں 31 ہزار 341، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43، اسلام آباد میں 92 ہزار 233 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 292، سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 604، اسلام آباد میں 824، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 658 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بغیرمیک اپ اپنی تصاویر شیئر کر دیں

Read Next

بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ، 24 اگست کو حلف اٹھائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے