• جولائی 6, 2022

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات، 350 نئے کیسز

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 299، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514، بلوچستان میں 33 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 46، سندھ میں 7 ہزار 630، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 874، اسلام آباد میں 962، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کمرشل بینکوں نے حکومت کو بلیک میل کیا: شوکت ترین

Read Next

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی، تین نوجوان شہید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔