• جنوری 19, 2022

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 7 اموات، 232 نئے کیسز

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 412، بلوچستان میں 33 ہزار 509، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 960 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 580 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 813 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 42، سندھ میں 7 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 864، اسلام آباد میں 961، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سانحہ سیالکوٹ: ایک اور انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Read Next

کوئٹہ: پولیس موبائل پرنامعلوم افرادکا دستی بم حملہ، دوپولیس اہلکارزخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے