• اپریل 14, 2021

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان کے تاریخ سازموقع پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21/21 توپوں کی سلامی ہوئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر- اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اہل وطن نے نماز فجر میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملک کی سلامتی، بقا اور تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ مساجد میں پیش امام صاحبان نے تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے باعث پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 72 اموات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے