• جون 14, 2021

ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹے میں 1118 مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928، بلوچستان میں 25 ہزار 961، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664، اسلام آباد میں 81 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 397، سندھ میں 5 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 170، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 291، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 558 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران میں صدراتی انتخابات کی گہما گہمی، مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں پر امیدواران کے پوسٹرز چسپاں

Read Next

پاکستان سپر لیگ 6 میلے کا آج سے آغاز، شیخ زید اسٹیڈیم میزبانی کیلئے تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے