• دسمبر 6, 2021

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، پنجاب میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید 314 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 219 مریض سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 18 اور ملتان میں 9 مریض رپورٹ ہوئے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی مزید 150 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 492 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد: تیز رفتار گاڑی کے الٹنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

Read Next

فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے