• دسمبر 7, 2021

ملک بھر میں پٹرول پمپ کل بند رہیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مالکان کو ہدایت

اسلام آباد: ملک بھر میں کل پٹرول پمپ بند رہیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مالکان کو کل صبح (25 نومبر) چھ بجے سے فروخت بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی ہڑتال ہوگی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اُن کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے-حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کوئی عملددرآمد نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پر ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بتایا جائے سزا دینے والے جملے ثاقب نثار کی کس تقریر کے ہیں؟ مریم نواز

Read Next

موسیقار اے آر رحمن کی بیٹی کی حجاب میں پہلی بار عوامی پرفارمنس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے