• فروری 28, 2021

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

لاہور:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، فی تولہ کی قدر میں مزید 400 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 امریکی ڈالر کے بعد 187 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولنپڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 342 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 222 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم چاندی کی قیمت میں مسلسل استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے، رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روزکے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یاسین ملک کی رہائی کیلئے انڈیا پر دباؤ ڈالا جائے، پاکستان کا یو این سے مطالبہ

Read Next

وزیراعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، مجموعی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے