• اکتوبر 23, 2020

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کورونا میں کمی کے بعد دوبارہ کھل گئے

کورونا لاک ڈاون کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد مرحلہ وار کھلنے لگے جس کے بعد ملک بھر میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز  جب کہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائےگئے ہیں جب کہ واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیاگیا۔

اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔

پنجاب کے تعلیمی ادارے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد 13 مارچ کو بند کردیے گئے گئے تھے، اس دوران تین بار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

کورونا کے دنوں کو گرمی کی چھٹیاں شمار کرکے جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ کورونا کیسز بڑھنے پر فیصلہ 15 اگست تک مؤخرکیا گیا جو 15 ستمبر تک چلا گیا۔

ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار کلاسزشروع رہی ہیں، اساتذہ اور طلبہ ماسک پہن کر آئیں گے، کلاس رومز میں سماجی فاصلہ رکھا جائے گا اور اس حوالےسےاساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈگری پروگرامز کے طلبہ کو مرحلہ وار بلایا جائے گا  اور زیادہ تر طلبہ آن لائن ہی کلاسز لیں گے، خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے صبح 8 سے 11 بجےتک کھلیں گے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظربلوچستان میں بھی آج سے مرحلہ وار تعلیمی ادارےکھول دیے گئے ہیں،  حکام نے کورونا اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین کا سی سی پی او لاہور کیلئے چوڑیاں بھیجنے کا اعلان

Read Next

پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرگیا، پائلٹ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے