• جنوری 24, 2021

ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں: رپورٹ وزارت خزانہ

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر معیشت میں بہتری، ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 سال بعد ختم ہو کر مثبت ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ کاروباری طبقے، صارفین کا اعتماد بحال، معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔ ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1.2 ارب ڈالرسرپلس رہا اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا۔ برآمدات میں 10.3 فیصد اور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی۔ تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا۔ زرمبادلہ ذخائر 20.55 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا جبکہ حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ محمود کی اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت سے ملاقات

Read Next

بھارتی کسانوں کا احتجاجی جلوس تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دلی پہنچنے میں کامیاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے