• اکتوبر 29, 2020

ملکی برآمدات اور ایف بی آر کے محاصل میں کورونا صورتحال کے بعداضافہ ہوا: حفیظ شیخ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ کورونا صورتحال کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے مسائل سب جانتے ہیں، لیکن ہمیں بہترین ٹیم کو اکٹھا کرنا ہے، پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے آلات لا رہے ہیں.حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کو خودمختاری دینا چاہتے ہیں، بجٹ کو حکومتی اخراجات کم کرنے کے باوجود بڑھایا گیا، حکومت بجلی،گیس، ٹیوب ویل اور کھاد پرسبسڈی دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی 72 گھنٹوں میں ادائیگی نہ ہو تو مجھ سے رابط کریں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ شرح تبادلہ پالیسی درست کرنے کی وجہ سے حکومت پر تنقید ہوئی، کورونا وائرس کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مل کر کام کریں گے اور ملکی معیشت کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ لیں گے، پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی مارکیٹ ڈھونڈیں، ہم سب مل کر پاکستانی عوام کی توقعات پوری کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ,پاک فوج چوکنا اور باخبر ,ہائبرڈواز بھی جیتیں گے:آرمی چیف

Read Next

شمالی وزیرستان: فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،اہم دہشتگرد5 ساتھیوں سمیت ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے