• اکتوبر 31, 2020

ملکی ائیر پورٹس پر سرینگر کا وقت دکھانے کیلئے گھڑیاں نصب

ملکی ائیرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا قت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کردی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کے منظوری دے دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

اس عمل کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔

ائیرپورٹ پر کشمیراورپاکستان کےجھنڈے بھی لہرادیے گئے ہیں۔

وہیں پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سے متعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو کل ایک سال مکمل ہوجائے گا جس پر پاکستان میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لبنان کا دارالحکومت بیروت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، 10 افراد ہلاک

Read Next

Awam Ki Soch:With Afrah Rasheed Guest:Saad Amer Scores 339/340 In GRE Exam Breaking All Records

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے