• مئی 23, 2022

ملکہ برطانیہ کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے جسم کی نقل و حرکت میں مسائل کی شکایت کی ہے۔

ونڈسر کاسل میں بحریہ کے دو سینیئر افسران سے  ملاقات میں ملکہ الزبتھ کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ حرکت میں دشواری کی شکایت کر رہی ہیں۔

ملکہ الزبتھ نے افسران سے ملتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں ہل نہیں پا رہی۔ انہوں نے اپنی بائیں ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں تکلیف ہے۔

تاہم ملکہ برطانیہ کی تکلیف سے متعلق بکنگھم پیلیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ملکہ نے شاہی تخت سنبھالنے کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی۔  اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ  ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی  ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا، وزیر خارجہ

Read Next

محسن بیگ کوایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ کااختیارنہیں تھا،شفقت محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے