• جولائی 28, 2021

ملز کی روئی کی خریداری میں دلچسپی ، نرخ300روپے من بڑھ گئے

کراچی مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹیکسٹائل واسپنگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کی وجہ سے بھاؤ میں تیزی کا عنصر رہا جس کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 300روپے کا اضافہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں تقریباً 65 جننگ فیکٹریوں نے جزوی طور پر جننگ شروع کر دی ہے جبکہ پھٹی کی قیمت بڑھنے اور رسد تمام فیکٹریوں تک نہ پہنچنے اور پھٹی کا اتارا بھی پہلے کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے کئی جنرز نے وقتی طور پر جننگ روک دی ہے ۔ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 13250 تا 13350 روپے اور پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 5800 تا 6100 روپے رہا جبکہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 13500 تا 13800 روپے ، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6000 تا 6700 روپے کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 13100 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیمرے کے سامنے جاتے نروس ہو جاتی ہوں: آمنہ الیاس

Read Next

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے