• جون 14, 2021

ملتان: یو ٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی نایاب، شہری بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ملتان: ملتان میں یو ٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی نایاب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت عام مارکیٹ سے ہی مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملتان میں گزشتہ کئی روز سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی دستیاب نہیں جبکہ سستی چینی کی سپلائی بھی محدود کر دی گئی ہے اور رہی سہی کسر دستیاب اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ہونے سے پوری ہو گئی ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کے حکام کا موقف ہے کہ گھی کی قمتیں مسلسل بڑھنے سے مسائل آرہے ہیں تاہم چینی مخصوص اوقات میں دستیاب ہونے پر شہریوں کیلئے خریدنا مشکل ہو گیا ہے جس کا کوٹہ بڑھانے کیلئے ویئر ہاوس کو درخواست بھجوادی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چھیاسی مختلف اشیائے خورونوش کی لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں جن میں سے 42 دستیاب ہی نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے 190ارب ڈالر کا بل منظور کر لیا

Read Next

بھٹوں کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل نہ کرنے والے مالکان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے