• ستمبر 23, 2021

ملتان میں کارڈیالوجی اسپتال کی توسیع کا منصوبہ سست روی کا شکار

ملتان: ملتان میں چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کا رڈیالوجی میں 208 بیڈز کی توسیع کا منصوبہ گزشتہ آٹھ سال سے مکمل نہیں ہو سکا۔

ملتان میں کارڈیالوجی اسپتال کی توسیع کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے 5 نئے آپریشن تھیٹر کی تعمیر بھی شروع نہیں کی جاسکی، جس سے اسپتال مییں صرف چار آپریشن تھیٹر پر ہی بائی پاس سرجری کرنا انتظامیہ کی مجبوری بن گیا، پینڈنگ آپریشن کی تعداد پندرہ سو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اسپتال انتطامیہ کا موقف ہے کہ توسیع منصوبے کیلیے حکومت نے مطلوبہ فندز فراہم کر دئیے ہیں، جس سے نومبر میں منصوبے کو ہر صورت مکمل کر کے مریضوں کیلیے فعال کر دیں گے۔

کارڈیالوجی کی توسیع کا منصوبہ سست روی کا شکار ہونے سے تخمینہ لاگت میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے منصوبے کی نئی لاگت ساڑھے تین ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبر : منشیات تیار کرنیوالی فیکٹری سے 24 کلوگرام آئس ،106 کلوگرام کیمیکل برآمد

Read Next

فیصل آباد میں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے