• دسمبر 7, 2021

ملتان میں میپکو کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات میں اضافہ

ملتان: ملتان میں میپکو کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہےجس پر کاروائی کی بجائے تاحال محکمے کے حکام نے چپ سادھ رکھی ہے۔

ملتان کے نواحی علاقے مخدوم رشید سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں جن کے مقدمات بھی درج ہیں لیکن اسکے باوجود ٹرانسفارمر چوری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر صوبائی وزیر کا موقف ہے کہ ٹرانسفارمر کی قیمتوں میں اضافے سے چوری بڑھی ہے، اس لیے بغیر تانبے کے ٹرانسفارمر بنانے کے عمل کا جلد آغاز ہو جائیگا جس سے چوری کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو جائیگا۔

ٹرانسفارمرز کی چوری بڑھنے پر پولیس نے 3 واقعات کا صرف ایک ہی مقدمہ درج کرنے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا ہے جس کا متاثرہ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گذشتہ چھے ماہ سے نئی خریداریاں نہ ہونے کے باعث میپکو کے پاس بجلی کے میٹرز کی بھی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب میٹڑز کا چوری ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ: ایم اے کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Read Next

وزیراعظم سلیکٹڈ، ماہرین کہہ رہے ہیں ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ: حمزہ شہباز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے