• جولائی 28, 2021

ملتان میں مویشی منڈیاں سجتے ہی شہریوں نے قربانی کے جانور خریدنے شروع کر دیئے

ملتان: ملتان میں مویشی منڈیاں سجتے ہی خریداروں نے قربانی کے جانور خریدنے شروع کر دیئے ہیں جس سے مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں۔

ملتان میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے لیے 9 مختلف مقامامت پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں جن میں خوبصورت قربانی کے جانور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، تاہم اجتماعی قربانی کا رحجان زیادہ ہونے کے باعث چھوٹے جانوروں کی نسبت بڑے جانوروں کی منڈی میں خریداروں کا رش کافی زیادہ ہے جہاں پر 90 ہزار سے لے کر 12 لاکھ روپے تک کی گائے ، بھینس ، بیل اور اونٹ موجود ہیں۔

مویشی منڈی میں بکرے اور بھیڑ کی قیمتیں زیادہ ہیں تاہم بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال کی منڈی مہنگی ہے لیکن اسکے باوجود شہری اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کے جانور خرید رہے ہیں ۔

مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کو سجانے کے لیے سجاوٹ کے متعدد سٹالز بھی لگ گئے ہیں ، جہاں پر سجاوٹی سامان کی خریداری کے لیئے بچوں کا رش زیادہ ہے۔

قربانی کا جانور خریدنے والوں نے قصابوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور یہ سلسلہ عید قربان تک جاری رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں لڑائی جاری، حکومتی فورسز کا 35 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

Read Next

ماہ نور بلوچ کی ٹیلی فلم کے ساتھ شوبزمیں واپسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے