• ستمبر 26, 2021

ملتان میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

ملتان: ملتان میں وسیع پیمانے پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے باعث شہریوں میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کو اسکی ذرا بھی پروا نہیں۔

ملتان میں سورج میانی اور شجاع آباد روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جہاں سے روزانہ کئی سو من آلو، ٹماٹر، پیاز، گوبھی، بینگن، پالک اور ارویاں ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں سپلائی کی جاتی ہیں تاہم شکایات کے باوجود انتظامیہ روک تھام میں ناکام ہے۔

صوبائی وزیر زراعت کا مئو قف ہے کہ سیوریج کے پانی سے غیر معیاری سبزیوں کی کاشت کخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم جلد ہی جراثیم زدہ پانی سے سیراب کی گئی تما م فصلوں کو تلف کر دیا جائے گا۔

محکمہ فوڈ کی کارروائیاں بھی صرف فوٹو سیشن اور زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں جس کے باعث زہریلے پانی سے تیار کی گئی سبزیاں کھانے سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل ائیرپورٹ پر آج صبح راکٹوں سے حملہ، امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا

Read Next

اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے