• جولائی 30, 2021

ملتان: جانوروں کی قربانی کیلئے موسمی قصاب میدان میں آ گئے، ایڈوانس بکنگ شروع

ملتان: ملتان شہر میں عید قربان پر جانوروں کی قربانی کیلئے موسمی قصاب میدان میں آ گئے، اناڑی قصائیوں نے اوزار تیز کرانے کیساتھ گھر گھر جا کر جانوروں کی قربانی کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی۔

گلگشت کا رہائشی ریاض پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہے تاہم عید قربان کے قریب آتے ہی ریاض نے چھریاں اور ٹوکے تیز کرا کر شہریوں کو لوٹنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور جاوروں کی قربانی کی ایڈوانس بکنگ کے نام پر اس موسمی قصاب نے کئی شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور لئے ہیں۔

شہر میں ریاض اکیلا موسمی قصاب نہیں بلکہ اس جیسے درجنوں لوگ قربانی کی عید پر پیسے کمانے کیلئے اناڑی قصائیوں کے روپ میں شہریوں سے ایڈوانس بکنگ کے نام پر پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔

عید قربان پر قصابوں کے نخرے اور ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اکثر شہری ریاض اور اس جیسے کئی موسمی قصابوں کے ہاتھ چڑھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ شبیر اقبال نے جیت لی

Read Next

مون سون: اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے