• ستمبر 23, 2021

ملالہ کا فواد چودھری سے رابطہ، افغانستان میں خواتین کے حقوق پر عالمی تحفظات پر گفتگو

اسلام آباد: خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں بدلتی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

Read Next

گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے