• ستمبر 26, 2021

ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد چل بسیں

کوالالمپور : ملائیشیا کی معروف گلوکارہ ستی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد چل بسیں۔

بی بی سی کے مطابق گلوکارہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں جن کا آکسیجن لیول انتہائی کم سطح تک پہنچ گیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں بیہوش کرکے ڈیلیوری کی تاکہ بچے کو بچایا جاسکے تاہم وہ خود جانبر نہ ہوسکیں۔

37 سالہ گلوکارہ کے ہاں یہ چوتھے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل ان کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال ہیں۔ گلوکارہ کے شوہر کامیڈین  شویب سیپاہتو  کے مطابق انہوں نے بچوں سمیت انہیں آخری ویڈیو کال کی تھی جس میں وہ رورہی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی پوری فیملی کے 25 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور اس دوران گلوکارہ انسٹاگرام پر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں۔

ملائیشیا اس وقت کورونا کی بدترین لہر سے گزر رہا ہے جب کہ حکومت نے ویکسین لگوانے والوں کیلئے کووڈ پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ گزشتہ روز ملائیشیا میں 17236 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 212 افراد وبا کے باعث انتقال کرگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کیساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Read Next

شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے