• ستمبر 26, 2021

ملائشیا میں کورونا وبا کے خلاف ناکافی اقدامات پر وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

کوالالمپور: ملائشیا میں کورونا وبا کے خلاف ناکافی اقدامات پر وزیراعظم محی الدین یاسین کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

دارالحکومت کوالالمپور میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، شرکا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وبا سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں، انہیں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیے، لوگوں نے سیا ہ پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

ملائشین وزیراعظم کو شاہی محل کی جانب سے بھی کورونا پالیسی سے متعلق شدید تنقید کا سامنا ہے، محی الدین نے عالمی وبا کے سبب رواں جنوری میں ملائشین بادشاہ سے ملک کو آرڈیننس کے ذریعے چلانے کی اجازت لی تھی جبکہ اب آرڈیننس یک طرفہ طور پر منسوخ کرنے پر وزیراعظم ایک بار پھر شاہی عتاب کا شکار ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کو اپوزیشن سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ملک کو جمہوری روایات کیخلاف چلانے پر استعفے کے لئے دباو کا سامنا ہے، محی الدین نے گذشتہ سال فروری میں مہاتیر محمد کی وزارت عظمی سے علیحدگی کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یونان کے جنگلات میں لگی آگ کی تباہ کاریاں جاری، کئی افراد زخمی، دیہات خالی کروا لئے گئے

Read Next

فرانس میں ہزاروں افراد کا حکومت کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 3 پولیس اہلکار زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے