• اکتوبر 19, 2021

مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد کا شہری پر تشدد، بیٹے کو اغوا کر لیا

راہوالی: مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد نے والد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیٹے کو اغوا کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سعید شہزاد ساکن کھی کھیکے گھر میں موجود تھا کہ اکمل شاہ وغیرہ گھر داخل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بیٹے علی حسن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا ۔ دوسری جانب وزیرآباد کے گلہ موجدین کے رہائشی طاہر محمود کا 6 سالہ بیٹا عبد اللہ سکول سے چھٹی کے بعد والد کے انتظار میں کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان اسے پکڑ کر موٹر سائیکل پر بٹھانے لگا ، بچے کے شور پر اغوا کار فرار ہوگیا اور عبد اللہ بھاگ کر سکول کے اندرچلا گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

Read Next

نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج، اسپتال کے ایم ایس معطل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے