• مارچ 2, 2021

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا، 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید کر دیئے

سرینگر: بھارتی گماشتوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔ شمع تحریک آزادی کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں تو ساتھ ہی ہزاروں خاندان قابض فوج کے مظالم سےتنگ آ کر کنٹرول لائن کے اس پار ہجرت کرنے پربھی مجبورہوئے۔ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، قابض فوج کے مظالم سے تنگ آکر آزاد خطے کی جانب ہجرت کرنے والے ہزاروں منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی علامت بنے بیٹھے ہیں۔ بھارتی چیرہ دستیاں کشمیریوں کا حوصلہ تو نہ توڑ سکیں لیکن مقبوضہ خطے میں مقیم پیاروں پر ہونے والے مظالم کا دکھ ان کے چہروں سے عیاں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی گماشتوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کے لئے 308 کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیری عوام کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں:‌عثمان بزدار

Read Next

کشمیر کی آزادی تک پاکستان ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: فردوس عاشق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے