• جنوری 19, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بیلجیئم میں احتجاجی مظاہرہ

برسلز: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بیلجیئم میں احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن چودھری پرویز اقبال لوسر اور پشتون تنظیم بیلجیئم کے رہنما نوید اختر نے برسلز میں کیے گئے مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے بھارتی فورسز کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔ مظاہرین نے ڈس انفارمیشن لیب پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Read Next

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز: قومی کرکٹرز کی آج سے پریکٹس کا آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے