• جنوری 28, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا، کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قصبہ یارمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی،  جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

1989 سے اب تک بھارتی فورسز جموں کشمیر میں 96 ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ  گھر تباہ کردئیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انٹرنیٹ کسے کہتے؟ 3 ارب لوگ جانتے ہی نہیں

Read Next

ہزاروں ڈاکٹرز ملازمت چھوڑ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے