• اکتوبر 26, 2021

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں 3 نوجوان شہید

وادی: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدوکوب بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

Read Next

ملتان: انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل بہاولپور نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے