• اکتوبر 22, 2021

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں نوجوان شہید

وادی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے رخاما میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدو کوب بھی کیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے 2 ارب کا نقصان ہوا، غریب کو سبسڈی دینگے’

Read Next

کچھ وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے