• دسمبر 1, 2021

مفکر پاکستان کا 144 واں یوم پیدائش: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور: قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Read Next

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، فلسطینی مظاہرین پر دھاوا، گولیاں برسا دیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے