• اپریل 11, 2021

مفرور کا انٹرویو چلا جیسے عوام دیکھ کر محظوظ ہوئے:شہزاد اکبر

اسلام آباد: شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مفرور کا نٹرویو چلا جیسے عوام دیکھ کر محظوظ ہوئے اسحاق ڈار اینکر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے عدالتوں کا کیسے دیں گے،مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کئی جائیدادوں گاڑیوں کے مالک ہیں اور بینکوں میں کروڑوں روپے موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں مضحکہ خیز باتیں کیں اسحاق ڈار نے کہا نیب حراست میں متعدد لوگ جاں بحق ہوئے، انہوں نے کہا میری ایک ہی پراپرٹی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا اسحاق ڈار نے کہا میری ایک جائیداد ہے جس پر حکومت نے قبضہ کرلیا، اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی 6 ایکڑ زمین ہے، ان کا ڈی ایچ اے فیز فور میں ایک گھر ہے، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس میں کئی ملین رقم ہے، ان سے متعلق معلومات جے آئی ٹی میں سامنے آئی تھیں، اسحاق ڈار نے کیلبری کوئین کی طرح کہا میری کوئی پراپرٹی نہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ باہر بیٹھ کر یہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں، یہ ملک کا پیسہ لوٹ کر کہتے ہیں ہمارا مؤقف نہیں سنا جاتا، کل اسحاق ڈار برطانوی صحافی کے سوالات کے جواب نہ دے سکے، اسحاق ڈار سے پوچھا گیا آپ بیمار تو لگتے نہیں، جواب میں کہا گیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، اسحاق ڈار کی انٹرویو کے دوران ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارہ بہت دیر سے نواز شریف سے رابطے کی کوشش کر رہا تھا، مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا، انٹرویو کے دوران کبھی زبان باہر آئی، کبھی آنکھیں ٹیڑھی ہوئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بشریٰ انصاری کی عوام سے چینی کے بائیکاٹ کی اپیل

Read Next

گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے،وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے