• اگست 2, 2021

معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب محصولات اکھٹے کیے جبکہ اپریل 2020 کے مقابلے میں محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے اور جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3 ہزار 780 ارب تک پہنچ گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں کورونا سے مزید 146 اموات

Read Next

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے