• جنوری 28, 2022

معروف الیکٹرونکس کمپنی نے پاکستان میں ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر 50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے دو سالوں میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لیجائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے جبکہ پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹویٹر نے صارفین پر تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق بڑی پابندی عائد کر دی

Read Next

Headlines | 06 December 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے