• ستمبر 23, 2021

معروف اداکارہ زرنش خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی:  پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ زرنش خان بھی موذی مرض کورونا وائر میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا۔

ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کی فیملی نے انھیں ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

اداکارہ زرنش خان نے خود بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سب کو اپنا خیال رکھیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شِگری نے منگنی کر لی

Read Next

مریم اور بلاول آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں: فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے