• اکتوبر 24, 2020

معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا

اسلام آباد:معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا۔ انہوں نے کہا مرتضیٰ کذاب صاحب کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ نکیل ڈالیں، پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔ ادھر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا تھا شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، کسی کا نام بگاڑنا پیپلزپارٹی کے جیالوں کا شیوہ نہیں ہے، آپ کی حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے، کراچی کے شہری آپ کے گزشتہ پیکج کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، شہر پر آفت آئی تو آپ کے منتخب ارکان نظروں سے اوجھل تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے: مرتضی وہاب

Read Next

مراد علی شاہ کا سکھر بیراج کا دورہ، متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے