
مظفر گڑھ میں 5 سال کی بچی کو اس کے ہمسائے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے بتایا ہے کہ پڑوسی اس کی 5 سالہ بیٹی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گھر سے بچی کے رونے کی آواز آئی تو واقعے کا علم ہوا، اس دوران ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
0 Reviews
Tags: 92 92 news 92 news headlines 92 news headlines today 92 news today 92 news urdu a1 tv A1 Tv Headline a1tv a1tv news a1tv pakistan latest news news news update news updates o tv news punjab news rape case پاکستان