• ستمبر 19, 2021

مظفر گڑھ میں فائرنگ، جمشید دستی کا بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ضروری شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

قاتلانہ حملے میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہورکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

Read Next

ناسا نے زمین پر مریخ کے ماحول والی رہائش گاہ بنا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے