• ستمبر 18, 2021

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ آج حلف لے گی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ آج حلف لے گی۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نو منتخب کابینہ سے حلف لیں گے۔

حلف لینے والوں میں خواجہ فاروق، اظہر صادق، انصر ابدالی اور چودھری ارشد شامل ہیں۔ علی شان، ملک ظفر، چودھری اخلاق، محمد حسین اور فہیم ربانی بھی حلف لیں گے۔ میر اکبر، شاہدہ صغیر، چودھری رشید، دیوان چغتائی بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس سعید اکرم نے نو منتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیئرمین کشمیر کمیٹی، ججز، اعلیٰ سول و عسکری حکام ،کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دلانے سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نئے صدر کو سلامی پیش کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی جی پنجاب نے لاہور میں خاتون سے زیادتی واقعے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

Read Next

عمران خان کی حکومت کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے