• دسمبر 5, 2021

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار،سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

اسلام آباد: (اے ون تی وی) مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایوب آفریدی کو مشیر اورسیز لگا یاگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا، میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دینگے تو کوئی اعتراض نہیں، موقع دیا توملک و قوم کی خدمت کرونگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ میں آٹا، گھی، سبزی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی زندگی اجیرن

Read Next

انٹربینک میں امریکی ڈالر 52 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے