• اکتوبر 17, 2021

مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

لاہور: اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اٰیک خاتون کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دھمکی دینے والی خاتون ’’ہیلرحلیمہ‘‘کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس خاتون نے ان کی ایک تصویر پر کمنٹ کے دوران حملے کی دھمکی دی اورحملے کیلئے دوسرے لوگوں سے مدد مانگی اور ساتھ ہی اداکارہ کو فحش بھی قرار دیا۔

مشال خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے دھمکی ان کی ایک تصویر پر دی تاہم یہ خوفناک اور ناقابل قبول ہے، میں نے سائبرکرائم والوں کو شکایت کردی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیس بک کی صارفین کو بڑی خوشخبری،مختصر ویڈیو کا فیچر جاری کردیا

Read Next

بلوچستان کسٹم کی کارروائیاں،5کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے