• اکتوبر 19, 2021

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پرویز ملک گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہبازشریف، خواجہ آصف، راناثنااللہ، رانا تنویر اور احسن اقبال سمیت سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 12 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

گورنر پنجاب نے برسلز میں تحریک انصاف کے یورپ سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے