• اکتوبر 26, 2021

مسلم لیگ نون 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے متحرک

لاہور: مسلم لیگ نون 16 اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہوگئی، پارٹی قائد نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو کامیاب بنانے کی ہدایت کر دی، شہباز شریف بھی پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

سولہ اکتوبر کو فیصل آباد کےجلسے میں حمزہ شہباز نے تمام ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے، قیادت نے ہدایت دی ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور عہدیدار زیادہ سے زیادہ کارکن لے کر پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت دیگر قریبی شہروں کے ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کر دی گئی۔ تمام ارکان اسمبلی کی حاضری چیک کی جائے گی، یونین کونسلز کے عہدیداروں کو بھی ہر صورت جلسہ میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ فیصل آباد کے کارکنوں اور عہدیداروں کو متحرک کریں گے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد میر، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر پی ڈی ایم قائدین خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قائد ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ضلع وسطی میں 15 روزہ صفائی مہم موثر انداز میں فعال نہ ہوسکی

Read Next

‘مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے