• جنوری 28, 2022

مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

بعدازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں، عمران خان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے’

Read Next

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے