• اکتوبر 30, 2020

مسلمان میرے دورے حکمرانی میں ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے،جوبائیڈن

واشنگٹن:ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت حقیقی امریکی انداز کی ہو گی، مسلمان ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن ایک بدعنوان سیاست دان ہیں، انہیں تو صدارتی انتخابات لڑنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دونوں حریف ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر بنے تو ان کی حکومت حقیقی امریکی انداز کی ہو گی جس میں مسلمان ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے مزید کہا کہ مسلم ممالک پر لگی سفری پابندیاں بھی ہٹا دیں گے۔ صدر ٹرمپ کے غیر آئینی اقدامات کو ایک دن میں ختم کر دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Read Next

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر کرغزسان صدر مستعفی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے