• اکتوبر 26, 2020

مسلسل بارشیں: راول ڈیم بھرگیا، انتظامیہ نے سپیل ویز کھول دئیے

اسلام آباد: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچنے کے بعد انتظامیہ نے سپل ویز کھول دیئے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ جب کہ پانی کی سطح 1751.90 فٹ پر پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولے گئے۔ ڈیم سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ سپل ویز چند گھنٹے کھلے رہیں گے، انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو پیشگی اطلاع کر دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں بارش کے بعد تباہی، کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں کا احتجاج

Read Next

اگلے سال پھر بارشیں ہوںگی، حالات سے سبق سیکھ کر پلاننگ کرنی چاہیے، فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے