• اکتوبر 26, 2021

مسلح افواج کی قیادت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے دفاع پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر کے درجات بلند کرے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بھی ڈاکٹر خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

واضح رہے کہ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی وفات پر پوری قوم سوگ میں ڈوب گئی، قومی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے بھی معروف ایٹمی سائنسدان کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر خان کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے 1998 میں ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر ریاست بنا دیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیرضمنی الیکشن:غیر حتمی نتیجہ،ایل اے 3میرپور سے پی ٹی آئی کامیاب

Read Next

داعش سے مقابلے کیلئے امریکہ کی مدد کی ضرورت نہیں:ذبیح اللہ مجاہد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے