• اپریل 18, 2021

مسجد کے چندہ بکس سے بڑی رقم چوری کرنے والا گرفتار

کراچی: کراچی میں مسجد کے چندہ بکس سے بھاری رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسجد کے چندہ بکس سے ایک لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم احمد 30 جنوری 2021 کو شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں مسجد کے چندہ بکس کا تالا توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے 2 ماہ بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اس نے مسجد سے چوری کردہ رقم سے منشیات خریدی تھی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروس عبدالجبار کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اور 40 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم نواز کی طبیعت پھر ناساز

Read Next

شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے