• جنوری 17, 2022

مستقبل ڈگریوں کا نہیں ہنر کا ہے، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر ( Skills ) کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت (ٹریننگ) دے رہے ہیں۔

ہم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہنر ( Skills ) کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ٹریننگ کے دوران بیشتر ایسے لوگ مل رہے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہیں مگر نوکریاں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں کوالٹی کو فروغ دے رہے ہیں، خواہش تھی کہ تعلیم کے ذریعے ہم رہنما تلاش کریں مگر بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن میں انتظامی مہارت دیکھنے کو ملتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ میرے لیے تکلیف دہ کہ ہم نے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ کئی اسٹاف ہائیر کردیے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ریسرچرز ہوتے اور فیکلٹی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 232 یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کی مزید یونیورسٹی بنائی جائیں، ہمارے یہاں اسٹاف کی کمی ہے۔

 پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تسلیم کیا کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں کو نوکری چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کے پی: حکومت و اینڈو کرائن سوسائٹی کا اشتراک، ذیابیطس سے بچاؤ کا قومی پروگرام شروع

Read Next

گلوکارہ ریانا کو ’قومی ہیرو‘ کا خطاب مل گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے