• مئی 23, 2022

مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد

 سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے  سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250 سے  500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل  دو نومبر  2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں  19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر  6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں کورونا سے مزید26 افراد جاں بحق

Read Next

پی ایس ایل: ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 سنچری پارٹنرشپس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے